نئی دہلی،31؍مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سی بی ایس ای پیپر لیک معاملہ میں پولیس نے 60افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔ پوچھ گچھ کے درمیان پتہ چلا کہ واٹس ایپ پر دوستی میں پیپر سرکولیٹ کئے گئے تھے۔ ان میں پیسوں کے لین دین کی خبر ابھی تک نہیں ملی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نیواٹس ایپ کیایڈمین سے بھی پوچھ گچھ کی ہے جن پر یہ سرکولیٹ کیا گیا تھا۔ پولیس پیپر لیک ہونے کے ذرائع کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔غور طلب ہے کہ کسی نے میل کے ذریعہ سی بی آئی کے سربراہ کو اس معاملہ کی خبر امتحان ہونے سے ایک دن قبل دی تھی۔ لیکن سیکریٹری برائے تعلیم انل سواروپ نے اس معاملہ کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتحان ا گلے دن 10 بجے سے شروع ہونا تھا اسلئے اتنے کم وقت میں امتحان کو روکنا آسان نہیں تھا۔